۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سیدحسین مؤمنی

حوزہ / حوزہ علمیہ قم کے استاد نے کہا: مومن کی عزت و آبرو کا تحفظ خدا کی ریڈ لائنز میں سے شمار ہوتا ہے۔ لوگوں کی عزت و آبرو کے ساتھ کھیلنا اور دوسروں کے عیبوں کو ظاہر کرنا انتہائی قبیح اور فعلِ حرام ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام و المسلمین سید حسین مومنی نے حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے امام خمینی (رہ) ہال میں خطاب کرتے ہوئے کہا: زندگی کی اہم ترین چیزوں میں سے ایک چیز جس میں کمی نہیں آنی چاہیے، وہ خدا کی نعمتوں کا شکر ادا کرنا ہے کیونکہ انسان نعماتِ الٰہی سے گھرا ہوا ہے اور اسے دقت کرنی چاہیے کہ خدا کی دی ہوئی یہ نعمتیں کوئی معمولی چیز نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: شیطان ہمیشہ اس فکر میں رہتا ہے کہ وہ مختلف حیلوں کے ذریعے انسان کو شکرگزاری کے راستے سے ہٹا کر خدا کا ناشکرا بنا دے۔

حوزہ علمیہ قم کے استاد نے کہا: انسان کا خدا کی نعمتوں کا شکر ادا کرنا انتہائی اہم مسئلہ ہے کیونکہ انسان شکر کے ذریعہ ہدایت کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین مومنی نے مزید کہا: انسان کو مشکلات و مصائب کے دوران بھی خدا کا شکر ادا کرنا چاہئے چونکہ خداوند متعال اس کی مصلحت سے آگاہ ہے لہذا کبھی بھی ناشکری کی طرف نہیں جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت میں سے ہونا، خداوند متعال سے رزق حاصل کرنا اور اس رب ذوالجلال کا "ستارالعیوب" ہونا ان عظیم نعمتوں میں سے ہیں جن کے لئے انسان کو ہر روز خدا کا شکر ادا کرنا چاہئے۔

حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: تمام موجودات و مخلوقات کا رزق خدا کے ہاتھ میں ہے اور اگر تمام دنیا اور عالَم انسان کو رزق دینا چاہیں لیکن خدا نہ چاہے تو انسان کو کبھی رزق نہیں مل سکتا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین مومنی نے کہا: مومن کی عزت و آبرو کا تحفظ خدا کی ریڈ لائنز میں سے شمار ہوتا ہے۔ لوگوں کی عزت و آبرو کے ساتھ کھیلنا اور دوسروں کے عیبوں کو ظاہر کرنا انتہائی قبیح اور فعلِ حرام ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .